نیو یارک حکام نےپانی کے تحفظ کے لیے خشک سالی کا الرٹ جاری
نیویارک:نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز اور شہر کے محکمہ برائے ماحولیاتی تحفظ نے پانی کے وسائل کو محفوظ کرنے کی کوششوں کے تحت ایک خشک سالی الرٹ جاری کیا ہے۔اکتوبر کا مہینہ شہر کی تاریخ کے خشک ترین مہینوں میں سے ایک رہا ہے۔ 1869 سے جب سینٹرل پارک میں موسم کی پیمائش کا ریکارڈ رکھنا شروع کیا گیا، آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا کہ پورے مہینے میں قابل پیمائش بارش نہ ہوئی ہو۔ منگل کو شہر میں بارش کی کم از کم مقدار یعنی 0.01 انچ ریکارڈ کی گئی۔ یہ معمولی مقدار اکتوبر 2024 کو نیو یارک کی تاریخ کا سب سے خشک ترین مہینہ بنا دیتی ہے، جو جون 1949 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گئی، جب 0.02 انچ بارش ہوئی تھی۔میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ نیو یارکرز مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں، اور اس وقت، حالیہ تاریخ کی بدترین خشک سالی کے دوران، ہمیں ضرورت ہے کہ ہم سب پانی کی زیادہ سے زیادہ بچت کریں. خشک سالی کی سنگین صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو پانی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کرنے اور اس قدرتی وسائل کی بچت کی ترغیب دی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق، پانی کی قلت کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی فوری ضرورت ہے، اور شہریوں کو اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔