نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی افیئرز بیورو نے ریسورس ڈے منایا
نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی افیئرز بیورو نے برونکس میں واقع پارک چیسٹر اسلامک سینٹر میں ریسورس ڈے منایا۔ طلبہ و طالبات پولیس افسران کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے۔ این وائے پی ڈی کے افسران بھی بچوں میں گھل مل گئے۔نیویارک کے علاقے برونکس میں پارک چیسٹر اسلامک سینٹر میں این وائے پی ڈی کے کمیونٹی افیئرز بیورو نے ریسورس ڈے کا اہتمام کیا۔

پولیس افسران اسلامک سینٹر پہنچے تو طلباء نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا،بچوں کی خوشی دیکھ کر این وائے پی ڈی کے افسران بھی گھُل مل گئے۔ریسورس ڈے پر بچوں کے لیے گیم ٹرک رکھا گیا جہاں بچوں نے گیمز کھیلے۔پولیس اسکواڈ میں شامل گھڑ سوار۔ پولیس روبوٹ اور ڈرونز بھی لائے جن سے طلباء خوب محضوظ ہوئے۔اس اسلامک سینٹر میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ و طالبات سمیت کم وبیش ڈیڑھ سو سے زائد طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔ریسورس ڈے میں کمیونٹی افیئرز بیورو اور مسلم آفیسرز سوسائٹی کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنرفاسٹر، ڈیٹیکٹیو محمد ایمن،ڈیٹیکٹو نعمان ملک،پولیس آفیسر حسن سعید،کمیونٹی افیئرز بیورو کے سارجنٹ لطیف،پولیس افسر شہریار حسین،صغیر احمد اور دیگر شریک تھے جنھوں نے طلباء کو بتایا کہ وہ کیسے پولیس کے وسائل اور سہولتیں استعمال کر سکتے ہیں۔پولیس افسران کامزید کہنا تھا کہ طلباء ہر معاشرے کا مستقبل ہوتے ہیں اور انھیں خاص توجہ کی ضرروت ہوتی ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ طلباء کو کچھ سکھایا جائے۔