سعودی عرب میں ریڈ ایپل ریسٹورنٹ کا افتتاح
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں ریڈ ایپل ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک تھیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں ریڈ ایپل ریسٹورنٹ کے افتتاح کی رنگارنگ تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے آفیسر ذوالقرنین چھینہ نے کیمونٹی کے دیگر افراد کے ہمراہ افتتاح کیا اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پردیس میں دیس کے کھانوں کو دوبالا کرنے کے لیے ریڈایپل ریسٹورنٹ ایک خوبصورت اضافہ ہے جو یقیناً پاکستانی کمیونٹی کو لذیذ کھانوں سے مستفید کرتا رہے گا ریڈایپل ریسٹورنٹ کے منتظمین افتخار احمد اور ملک اشتیاق ہیرا کا کہنا تھا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں مقیم پاکستانیوں کو لذت اور غذائیت سے بھرپور کھانوں کی فراہمی کے لیے نئے ہوٹل کا آغاز کیا گیا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ بہترین سروس فراہم کی جائے۔