جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنا چاہتے ہیں ہم چپ نہیں بیٹھیں گے،علیمہ خان
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنا چاہتے ہیں ہم چپ نہیں بیٹھیں گے میرے بھائی کو 24 روز تک باہر کی دنیا سے لاعلم رکھا گیا ، سیل کی بجلی کاٹی گئی اخبار ٹی وی سب بند کر دیا، علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہمیں دوبارہ بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ 3 اکتوبر سے عمران خان کو جس حال میں رکھا گیا وہ ناقابل بیان ہے ان کے سیل کی بجلی کاٹی گئی ،بانی پی ٹی آئی کو اخبار ٹی وی سب بند کردیا گیا تھا اور جو کھانا دیا جارہا تھا اس سے انہیں قے ہوئی ہیں یہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنا چاہتے ہیں ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے ظلم برداشت نہیں کرینگے انہوں نے ہم پر پارلیمنٹ کو بم سے اڑانے کا الزام لگایا ہم پر بارود رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا اسلام آباد پولیس جہلم جیل کے باہر ہمیں دوبارہ گرفتار کرنے آئی تھی کیا پتہ ہمیں دوبارہ گرفتار کیا جائے