پاکستان قونصلیٹ جدہ میں بھی 27 اکتوبر کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر تقریب کا اہتمام
جدہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان قونصلیٹ جدہ میں 27 اکتوبر کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں کشمیر بلیک ڈے کے حوالے سے پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے تقریب سے او آئی سی میں پاکستان کے سفیر سید محمد فواد شیر،کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری اور جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے قائم مقام چیئرمین محمد عارف مغل نے غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر IIOJ&K کے عوام کی مشکلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کبھی بھی اپنے جائز اور اخلاقی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کشمیری عوام کی خودمختاری کے حق کے لیے اپنی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے جیسا کہ بین الاقوامی برادری نے انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے وعدہ کیا ہے اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور سعودی حکومت کی طرف سے کشمیر کی حمایت کو سراہا۔معروف پاکستانی مصنف ڈاکٹر خالد عباس العسادی نے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کی تاریخی اہمیت اور قربانیوں کے جذبے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تقریب کا اختتام کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے اجتماعی دعا سے ہوا۔