vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈبلیو این بی اے دو ہزار چوبیس چیمپئنز نیویارک لبرٹی کی تاریخی کامیابی کاجشن

0

نیویارک:نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے نیویارک لبرٹی ویمن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی چیمپئن ٹیم کو شہر کی اعزازی ایوارڈز پیش کیے۔میئر ایریک ایڈمز نے نیویارک لبرٹی کی حالیہ کامیابی کو منانے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں چیمپئن شپ کی کامیابی کے اعتراف میں نیویارک لبرٹی کو اعزازی ایوارڈز پیش کیے۔ یہ تقریب ریلی کے بعد منعقد ہوئی، جو شہر بھر میں چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کی عظیم کارکردگی کے اعزاز میں نکالی گئی۔اس موقع پر میئر ایڈمز نے نیویارک لبرٹی کی تاریخی کامیابی اور خواتین کی باسکٹ بال میں ان کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالی۔ اور ان کی تاریخی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیویارک لبرٹی نے شہر کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ نیویارک لبرٹی کے سی ای او کیا کلارک نے بھی مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ٹیم کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیمپئن شپ ہم نے اپنے مداحوں کے لیے جیتی ہے، اور ہم نیویارک لبرٹی کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.