
ٹرمپ پاگل پن کی حد تک جذباتی ہیں لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے، کملا ہیرس
جارجیا:امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے سابق صدر براک اوباما کے ساتھ جارجیا میں ووٹرز کو متحرک کرنے کے لیے ایک ریلی میں شرکت کی، جہاں دونوں نے کہا کہ ٹرمپ امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔اس تقریب میں جارجیا کے سینیٹرز، گلوکار بروس اسپرنگسٹین، ہدایت کار اسپائک لی، اور دیگر مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔ ہیرس نے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ووٹ آپ کی آواز اور طاقت ہے۔ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں۔ براک اوباما نے بھی ریلی میں جارجیا کے 16 اہم الیکٹورل ووٹس کی اہمیت پر بات کی۔ اس موقع پر ہیرس اور بائیڈن نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ پاگل پن کی حد تک جذباتی ہیں لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے۔سابق امریکی صدر اوباما نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی صدارت ملک کے لئےخطرناک ہوگی۔ادھر کملا ہیرس نے کہا کہ وہ تمام امریکیوں کی صدر بننا چاہتی ہیں، اوباما نے حالیہ ہفتوں میں نیواڈا، پنسلوانیا اور ایریزونا میں ہیرس اور دیگر ڈیموکریٹک امیدواروں کی حمایت کی مہمات میں حصہ لیا ہے۔ وہ منگل کو وسکونسن اور مشی گن میں نمودار ہوئے۔ اور آج انہوں نے جارجیا میں کملا ہیرس کے ساتےھ شرکت کی۔ ادھر آج کی ریلی کے بعد ہیرس جمعہ کو بیونسے کے ساتھ ہیوسٹن میں ریلی کریں گی، جب کہ ہفتے کے روز جے ڈی وینس جارجیا میں دوبارہ آئیں گے۔