میکسیکو امریکا بارڈر سے غیر قانونی سرحد عبور کرنے کے واقعات میں 7 فیصد کمی
امریکی حکام کے مطابق ستمبر میں میکسیکو امریکا بارڈر سے غیر قانونی سرحد عبور کرنے کے واقعات میں 7 فیصد کمی واقعے ہوئی ہےجو کہ چار سال سے زیادہ عرصے میں سب سے کم تعداد ہے۔اب یہ 53ہزار8سو58 ہوگئی جو کہ چار سال سے زائد عرصے میں سب سے کم ہے۔ یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدارتی مہم کے دوران ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امیگریشن پر زور دے رہے ہیں۔حکام کے مطابق امریکی حکومت کے مالی سال کا اختتام 1.53 ملین گرفتاریوں کے ساتھ ہوا، جو کہ پچھلے دو سالوں کے مقابلے میں کم ہے، جہاں ہر سال 2 ملین سے زیادہ گرفتاریاں ہوئی تھیں۔ وائٹ ہاؤس نے اس کمی کو سخت پناہ گزین پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا، جبکہ ناقدین اسے میکسیکن حکام کی جانب سے سخت نفاذ کی کوششوں کا نتیجہ بتا رہے ہیں۔ امریکہ نے غیر قانونی عبور کو روکنے کے لیے ملک میں داخلے کے قانونی راستے وسیع کیے ہیں اور ستمبر میں 44,600 سے زیادہ افراد نے آن لائن سسٹم کے ذریعے قانونی طور پر امریکہ میں داخلہ لیا۔بائیڈن انتظامیہ میکسیکو اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر امیگریشن کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے۔