امریکی ریاست فلوریڈا میں ویبریو وولنفیکس بیکٹیریا سے 13 اموات
فلوریڈا:امریکی ریاست فلوریڈا میں ویبریو وولنفیکس بیکٹیریا سے 13 اموات رپورٹ ہوئی ہیں یہ بیکٹیریا طوفان شدید بارش اور سیلاب کے بعد فعال ہوتا ہے۔امریکی محکمہ صحت کے مطابق، 2024 میں ویبریو وولنفیکس کے 74 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 2023 میں یہ تعداد 46 تھی۔ ویبریو وولنفیکس ایک ایسا بیکٹیریا ہے، جو گرم اور کھاری سمندری پانی میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر طوفان، شدید بارش اور سیلاب کے بعد زیادہ فعال ہو جاتا ہے، ویبریو وولنفیکس کا انفیکشن جلد کی شدید خرابی کا سبب بن سکتا ہے اور کبھی کبھار متاثرہ حصے کو کاٹنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ہیلین کی شدت نے اس صورتحال میں اہم کردار ادا کیا، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ قدرتی آفات نے فلوریڈا میں ویبریو کے انفیکشن کو بڑھایا ہے۔2022 میں بھی طوفان ایان کے نتیجے میں 74 کیسز اور 17 اموات کی رپورٹ ہوئی تھی۔