جدہ میں انٹرنیشنل شیف ڈے کے حوالے سے پروقار تقریب
جدہ(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کے شہر جدہ میں پروفیشنل شیف فورم کی جانب سے انٹرنیشنل شیف ڈے کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے معروف شیفز نے شرکت کی تقریب کامقصد نوجوان شیفز کی تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔تقریب میں شرکت کرنے والے اہم شیفز میں سعودی عرب کے شیف محمد احمد براک، شیف عرفان، اور شیف فہد سندھی کے علاوہ پاکستان کی مشہور شیف حنا شعیب بھی شامل تھیں۔ ان شیفز نے تقریب میں اپنی مہارت اور تجربات کا تبادلہ کیا، جبکہ مختلف ممالک کے کھانوں کی نمائش بھی کی گئی ۔شیف حنا شعیب نے پاکستانی کھانوں کی ورائٹی پیش کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ شیف فہد سندھی اور شیف عرفان نے سعودی اور عربی کھانوں کی نمائش کی، جبکہ شیف محمد احمد براک نے اپنی منفرد تکنیکوں سے حاضرین کو متاثر کیا تقریب کے دوران پروفیشنل شیف اور بچوں کے لیے مختلف ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں نوجوان شیفز کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی اور جدید کھانے کی تکنیکوں پر روشنی ڈالی گئی انٹرنیشنل شیف ڈے کے اس کامیاب انعقاد نے جدہ میں پروفیشنل شیف فورم نے عالمی سطح کے شیفز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا تاکہ وہ اپنی مہارتیں دنیا کے سامنے پیش کر سکیں اور آنے والے شیفز کو تربیت دے سکیں۔