vosa.tv
Voice of South Asia!

 معروف سماجی شخصیت میاں شبیر گل کی جانب سے انیق احمد کے اعزاز میں دعوت

0

نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیو یارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت میاں شبیر گل نے سابق وفاقی وزیر انیق احمد کے اعزاز میں ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب نیویارک کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس میں مقامی صحافیوں اور دیگر احباب نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میاں شبیر گل کا کہنا تھا کہ انیق احمد نے ہمیشہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مفادات کے لئے کام کیا ہے۔ان کی کوششوں نے ہمیں ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔انیق احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں میاں شبیر گل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے لئے اس دعوت کا اہتمام کیا۔یہ ہمارے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ ہم اپنی کمیونٹی کے مسائل پر بات چیت کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔اس موقع پر مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی،جن میں کمیونٹی کی ترقی،نوجوانوں کی رہنمائی اور سماجی خدمات کے پروگرام شامل تھے۔ شرکاء نے کمیونٹی کی بہتری کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔آخر میں میاں شبیر گل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ اپنی کمیونٹی کی بہتری کے لئے مزید کام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.