
ایف بی آئی کی بڑی کارروائی،مرد ماڈلز کے جنسی استحصال میں ملوث3ملزمان گرفتار
ملزمان کو منگل کے روز بروکلین سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان میں ایک کمپنی کے سی ای او اور ان کے ساتھی شامل ہیں
نیویارک:ایف بی آئی نے منگل کے روز بروکلین میں کارروائی کرکے بڑی نجی کمپنی کے سی ای او مائیک جیفریز،ساتھی میٹ اسمتھ اور تیسرے آدمی جم جیکبسن کو گرفتار کیا ہے۔ملزمان کو جنسی امگلنگ سمیت دیگر الزامات تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے امریکہ سمیت دیگر ممالک میں منعقد کی جانے والی پارٹیوں میں نوجوانوں کا جنسی استحصال کیا بلکہ بدسلوکی بھی کی گئی ہے جس کے شواہد دستیاب ہیں ۔ایف بی آئی کارروائی کے دوران وفاقی استغاثہ کے لوگ بھی موجود تھے ۔وفاقی استغاثہ نے عدالت میں دائرکردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ نیویارک مشرقی ضلع کے اٹارنی نے مدعی کی شکایت میں زیر بحث مبینہ واقعات اور مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔مدعی کے وکیل نے بتایا کہ کمپنی جنسی اسمگلنگ کی تنظیم میں تبدیل ہوچکی تھی اور درجنوں نوجوان مرد ماڈلز کو نشانہ بنایا گیا۔