vosa.tv
Voice of South Asia!

واشنگٹن میں برڈ فلو کا پھیلاؤ، چار افراد میں ایچ فائو این ون وائرس کی تصدیق

0

واشنگٹن:واشنگٹن ریاست کے جنوبی فرینکلن کاؤنٹی میں ایک پولٹری فارم پر چار کارکنوں میں برڈ فلو کے ایچ فائواین ون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد یہ ریاست اس وائرس سے متاثر ہونے والی چھٹی ریاست بن گئی ہے۔وائرس کی تحقیق ہوتے ہی تقریباً 8 لاکھ مرغیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ ریاست کے سیکریٹری صحت، ڈاکٹر عمیر شاہ نے کہا کہ واشنگٹن میں 2022 میں پولٹری کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے وائرس پر تحقیق جاری ہے۔ مقامی ہیلتھ ڈسٹرکٹ حکام کے مطابق متاثرہ کارکنوں کی علامات معمولی ہیں۔ تاہم جن افراد نے حال ہی میں مرغیوں کے ساتھ کام کیا ہے، انہیں آنکھوں میں جلن یا سانس کی بیماری کی علامات ہونے پر مقامی ہیلتھ ڈسٹرکٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق اس سال امریکہ میں برڈ فلو کے 27 انسانی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر متاثرہ جانوروں کے قریب رہنے والے افراد شامل ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ عام عوام کے لیے خطرہ کم ہے، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.