vosa.tv
Voice of South Asia!

پارکنگ لاٹ میں سوئے ہوئے بے گھر شخص پر جان لیوا حملے میں دو افراد  گرفتار

0

نیویارک:نیویارک کے ایک پارکنگ لاٹ میں سوئے ہوئے بے گھر شخص پر جان لیوا حملے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان افراد پر قتل عمد کے الزامات عائد کیے گئے۔ حملہ 18 ستمبر کی شام کو بروکلین میں ہوا، جب 38 سالہ کاس جیرس جوناس اجپواک اور ایک اور شخص کو دھاتی پائپوں اور بیس بال بیٹ سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اجپواک 2 اکتوبر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جبکہ دوسرا 42 سالہ شخص زندہ بچ گیا۔ایک اسٹور سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ اس نے سیکورٹی فوٹیج دیکھی جس میں حملہ آوروں کو ان افراد پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا، جب وہ سو رہے تھے۔ڈی گراس کے مطابق، متاثرین اور ملزمان دونوں اسی سپر مارکیٹ میں بوتلیں اور کین جمع کر کے پانچ سینٹ کی رقم وصول کرنے آتے تھے اور اکثر اکھٹے شراب نوشی کرتے تھے۔ابھی تک پولیس کی جانب سے اس حملے کی وجوہات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.