vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیلی توپ خانوں اور فضائیہ کی بمباری سے شمالی غزہ لہولہان

0

اسرائیلی فورسز نے کارروائی عسکریت پسندوں کے خلاف کی لیکن کسی جنگجو کے مارے جانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،مارے گئے صرف عام شہری،اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لبنان کے امن دستوں نے دوبارہ فائرنگ کی۔امن فوجی اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہوئے لیکن اقوام متحدہ نے فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ نہیں کیا

غزہ:شمالی غزہ اسرائیلی توپ خانوں اور فضائیہ کے حملوں کی زد میں ہے ۔اسرائیلی فورسز نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شمالی غزہ پر توپ خانوں اور فضائیہ نے شدید بمباری کی جس سے علاقہ مکمل طور پر تباہ ہوا ۔عمارتیں گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔شمالی غزہ میں رہائش اختیار کیے ہوئے لوگوں پر رات قیامت بن کر گزری ۔فورسز نے کارروائی چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کے خلاف کی لیکن کسی جنگجو کے مارے جانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔فوجی کارروائی  میں عام شہری ہدف بنے ہیں اور حملوں میں22افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔اسرائیل نے شمالی غزہ اور جنوبی لبنان میں لوگوں کو خبردار کیاکہ وہ حماس اور حزب اللہ کے عسکریت پسند گروپوں کے خلاف کارروائیوں کے راستے سے ہٹ جائیں۔لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج نے کہا کہ نقورہ میں واقع اس کے ہیڈکوارٹر کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک امن فوجی گولیوں کی زد میں آئے لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔یہ واضح نہیں تھا کہ فائرنگ کس نے کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.