شہر کے معاملات اور اعلیٰ افسران کی بھرتی کا اختیار میرے پاس ہے، مئیر ایڈمز
نیویارک:نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں گورنر کیتھی ہوچل کے ساتھ تنازعات کا ذکر تھا، اور وہ اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ شہر کے معاملات میں اصل اختیارات ان کے پاس ہیں، خاص طور پر اعلیٰ افسران کی بھرتی کے حوالے سے، جو ان کی انتظامیہ میں ہونے والی استعفوں کی ایک سیریز کے بعد زیر بحث آئی ہیں۔سٹی ہال پہنچنے پر، ایڈمز سے سوال کیا گیا کہ آیا ان کی انتظامیہ میں ہونے والی تبدیلیاں نیویارک کی گورنر ہوکل کی طرف سے کی جا رہی ہیں۔ جواب میں ایڈمز نے کہا، کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں کٹھ پتلی میئر بن کر دوسروں کو اپنی انتظامیہ کا انتخاب کرنے دوں گا؟ گورنر ایک ساتھی ہیں۔واضح رہے مئیر ایڈمز رشوت اور دھوکہ دہی سمیت پانچ الزامات کے تحت خود کو بے قصور قرار دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وکلاء کے مشورے پر اس وقت اپنا موقف نہیں دے سکتے۔ فی الحال، ان کے ایجنڈے میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک نیا مستقل کمشنر منتخب کرنا شامل ہے۔ ایڈمز نے کہا کہ عبوری کمشنر ٹام ڈونلن جلد ہی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور ان کی جگہ ایک مستقل پولیس کمشنر لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، جیسیکا ٹش، جو اس وقت محکمہ صفائی ستھرائی کی کمشنر ہیں اور نیو یارک پولیس میں جرم کے تزویراتی ماہر کے طور پر کام کر چکی ہیں، امریکہ کے سب سے بڑے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مستقل قیادت کے لیے ایک اہم امیدوار سمجھی جا رہی ہیں۔ تاہم، ایڈمز نے اس انتخاب کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔