vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کے اعلیٰ افسران پر سابق پولیس کمشنر کے بھائی کے ریستوران کو فنڈز منتقل کرنے کا الزام

0

نیویارک:ایک وسل بلوئر نے پولیس حکام پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے فنڈز کو سابق پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان کے بھائی کے برونکس میں واقع ریستوران کی طرف منتقل کیا۔یہ شکایت شہر کے محکمہ تحقیقات کے ساتھ درج کی گئی ہے۔شکایت کے مطابق، ڈپٹی چیف میکسیما ٹولینٹینو اور وکٹوریا پیری نے نیو یارک پولیس کے فنڈز کو کمیونٹی پارٹیوں کے لیے ریستوران میں استعمال کرنے کی ہدایت کی، جس کے مالک رچرڈ کبان ہیں، جو ایک سابق لیفٹیننٹ ہیں۔کمیونٹی افیئرز بیورو میں کام کرنے والے ان اعلیٰ افسران نے مبینہ طور پر اپنے ماتحت پولیس اہلکاروں کو کہا کہ وہ زیادہ تر تقریبات کون سوفریٹو میں منعقد کریں اور دستیاب وسائل کا استعمال کریں تاکہ بڑے باس کو خوش کیا جا سکے جس کا اشارہ اس وقت کے کمشنر کبان کی طرف تھا۔ایک پولیس ذرائع کے مطابق، شکایت کی تفصیلات وفاقی تفتیش کاروں کو بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ان تقریبات کا انعقاد اکتوبر 2022 اور جنوری 2023 کے درمیان ہوا، اور ان میں فی پارٹی 5,000 سے 8,000 ڈالر کے اخراجات ہوئے۔ان میں ایک تقریب ونٹر ونڈر لینڈبھی شامل تھی، جہاں افسران نے بچوں میں کھلونے تقسیم کیے۔پولیس ذرائع کے مطابق، ان افسران نے مبینہ طور پر شہری وسائل کا غلط استعمال کیا اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کا حکم دیا۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ پیری کو حال ہی میں ڈپٹی چیف کے عہدے پر ترقی دی گئی، جس کے ساتھ ان کی تنخواہ بھی بڑھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.