سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔پاک سعودی وزرائے خارجہ کے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین اور لبنان کی تازہ صورتحال پر بھی گفتگو کی اور کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا.