نیو یارک کے سبکدوش اسکول چانسلر ڈیوڈ بینکس کی بیٹی کو قابلیت کے بغیر ضلعی عہدہ مل گیا
نیویارک:نیویارک کے سبکدوش ہونے والے اسکول چانسلر ڈیوڈ بینکس کی بیٹی کو قابلیت نہ ہونے کے باوجود ضلعی عہدہ دے دیا گیا ۔سکول چانسلر ڈیوڈ بینکس جلد ہی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، لیکن ان کی بیٹی نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن میں ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کے مطابق، ڈیوڈ بینکس، ان کے بھائی فلپ اور ان کی اہلیہ شینا رائٹ نے میئر ایڈمز کی انتظامیہ میں جاری بدعنوانی کے متعدد تحقیقات کے باعث استعفیٰ دے دیا ہے، لیکن ان کی بیٹی عالیہ بینکس نے ایک اہم ضلعی عہدہ حاصل کرلیا ہے، حالانکہ وہ اس کے لیے درکار قابلیت پوری نہیں کرتیں۔عالیہ بینکس کی عمر 35 سال ہےجن کے پاس گریڈ 7 سے 12 تک کے معذور طلباء کو پڑھانے کا ریاستی لائسنس موجود ہے۔ تاہم، انہوں نے بروکلین کے ضلع 14 میں ابتدائی درجات کے لیے انگریزی زبان و ادب کے نفاذ کی ماہر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے ترجمان کے مطابق اس عہدے کے لیے دی گئی سرکاری اشتہار کے مطابق، امیدواروں کے پاس کم از کم آٹھ سالہ کامیاب تدریسی تجربہ ہونا ضروری ہے۔ لیکن عالیہ کے پاس صرف پانچ سال کا تدریسی تجربہ ہے۔اشتہار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امیدواروں کے پاس ابتدائی بچپن کی تعلیم یا گریڈ 1 سے 6 تک کا تدریسی لائسنس ہونا چاہیے۔ لیکن عالیہ کے پاس ان میں سے کوئی لائسنس نہیں ہے۔عالیہ بینکس برونکس اسکول آف لاء، گورنمنٹ اینڈ جسٹس میں 6 سے 12 جماعت کے بچوں کو خصوصی تعلیم فراہم کرتی رہی ہیں، جو ان کے والد نے قائم کیا تھا۔