vosa.tv
Voice of South Asia!

اوورسیز پاکستانیوں نے مسائل کے حل کے لیے بیرسٹر امجد ملک سے امیدیں وابستہ کرلیں

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے بیرسٹر امجد ملک کو پنجاب اوورسیز کمیشن کا وائس چیرمین بننے پر مبارکباد پیش کی گئی۔دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اجلاس میں لیگی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن مثالی کام کر رہی ہے اور پنجاب اوورسیز کمیشن کی بدولت سمندر پار مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے مسائل حل ہونگے اور ان کے حقوق کا تحفظ ہوگا بیرسٹر امجد ملک اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بہتر انداز سے حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور ہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بھی مشکور ہیں جو اوورسیز کمیشن کو فعال اور متحرک بنا رہی ہیں اجلاس سے شیخ سعید احمد، محمود الحق ڈوگر،عدنان اقبال بٹ، عبدالطیف، مخدوم امین تاجر، محمود احمد باجوہ سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.