ڈیوڈ بینکس کو ایوان کی زیلی کمیٹی کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر کے اسکولز چانسلر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ڈیوڈ بینکس کی مشکلات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔انہیں ایف بی آئی کی تحقیقات کے بعد قبل از وقت عہدے سے ہٹنا پڑا بلکہ انہیں ایوان کی زیلی کمیٹی نے مختلف سوالات کے جوابات نے طلب کیا۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ڈیوڈ بینکس پہلے راؤنڈ کے تحت محکمہ تعلیم کے ہیڈ کوارٹر میں زیلی کمیٹی کے سامنے دستاویزات کے ساتھ پیش ہوئے جہاں پر کمیٹی کے سخت سوالات کے جوابات دئیے ۔ابھی دیگر راؤنڈ باقی ہیں۔محکمہ تعلیم نیویارک کے ترجمان نے رپورٹ کی تردید نہیں کی نہ ہی دستاویزات کے بارے میں کوئی تبصرہ کیا۔ترجمان ناتھینیل اسٹائر نے کہا کہ نیویارک سٹی پبلک اسکولزجاری وفاقی تحقیقات پر کوئی تبصرہ نہیں کرئے گا۔واضح رہے کہ ستمبر میں ایف بی آئی نے ڈیوڈ بینکس کے گھر پر چھاپہ مار کر فون ودیگر آلات ضبط کیے جبکہ ان کے بھائی فل بینکس نے ڈپٹی میئر برائے عوامی تحفظ کے عہدے سے استعفی دیا۔وفاقی تحقیقات ان کے تیسرے بھائی ٹیرنس بینکس تک پھیلی ہوئی ہیں۔