نیویارک میں غیر قانونی اسٹریٹ وینڈر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس میں بغیر لائسنس کے سڑک کے طراف ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ڈیپارٹمنٹ آف سینی ٹیشن حکام نے برونکس میں کارروائیاں کرتے ہوئے سڑک کے اطراف ٹھیلے لگانے والوں کا سامان ضبط کیا بلکہ جرمانے عائد کیے کیونکہ بیشتر لوگوں کے پاس لائسنس نہیں تھے وہ غیر قانونی طریقے سے ٹھیلے چلارہے تھے۔سینی ٹیشن حکام کے مطابق رواں سال بغیر لائسنس کے اسٹریٹ وینڈر کو741سمن جاری کیے ہیں اور برونکس میں سمن جاری کرنے میں29فیصد اضافہ ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے اسٹریٹ وینڈر میں بہت سارے تارکین وطن ہیں جنہیں قوانین سے آگاہی حاصل نہیں ہے اس حوالے حکام لائسنس جاری کرنے کا طریقہ آسان کررہے ہیں تاکہ قانونی طور پر سامان فروخت کیاجاسکے۔