نیویارک پولیس میں پاکستانی نژاد لوٹیننٹ محمد عدنان کی ساس کے لیے فاتحہ خوانی
نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیو یارک کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد میں نیو یارک پولیس کے پاکستانی افسر محمد عدنان کی خوش دامن مرحومہ ناصرہ سعید کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا،جس میں اہل خانہ،دوست احباب اور کمیونٹی کے دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نیو یارک کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد میں نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی کےمحمد عدنان کی خوش دامن مرحومہ ناصرہ سعید کے ایصالِ ثواب کے لئےفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا،جس میں اہل خانہ،دوست احباب اور کمیونٹی کے دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔چند روز قبل رضائے الٰہی سے کراچی میں انتقال کرجانیوالی محمد عدنان کی خوش دامن، محترمہ ناصرہ سعید کے ایصالِ ثواب کے لئے کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد میں قرآن خوانی اور فاتحہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شرکاء نے روحانی عقیدت کے ساتھ قرآن خوانی میں حصہ لیا اور فاتحہ خوانی میں شامل ہوئے۔مسجد کے پیش امام قاری اسامہ نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے انھیں دین کی راہ پر چلنے کی تلقین کی جبکہ موت کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں ایسا کوئی نیک کام کر جانا چاہیئے جو دنیا سے جانے کے بعد بھی اسکے لئے ثواب کا زریعہ بنا رہے۔تمام شرکاء نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی، جس میں اللہ سے ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی گئی۔اس موقع پر دوست احباب اور کمیونٹی کے دیگر افراد نے خلوصِ دل سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور محمد عدنان سے تعزیت کا اظہار کیا۔