vosa.tv
Voice of South Asia!

  ریاض میں مسلم لیگ ن کی جانب سے تقریب کا انعقاد

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)پاکستان سابق وفاقی وزیرو ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملک معاشی طور پر مضبوط بنانے کی جانب گامزن ہے ۔ دن دور نہیں جب پاکستان اپنے تمام معاشی اہداف حاصل کر لے گا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سابق وفاقی وزیر ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے میں کامیاب ہو رہی ہے اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کی جانب گامزن ہے اور بہتر پالیسیوں پر عمل کرکے مہنگائی اور بےروزگاری جیسے مسائل پر قابو پا رہی ہے جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنے تمام معاشی اہداف حاصل کر لے گا ۔ رکن پنجاب اسمبلی ملک فلک شیر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں اور صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے ذریعے اسے ایک مثالی صوبہ بنا رہی ہیں مسلم لیگ ن عوام کی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور ہم میاں نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ملک و قوم کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر،صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ، جنرل سیکرٹری مرزا منیر بیگ،مخدوم امین تاجر،ڈاکٹر محمود باجوہ، الیاس رحیم،وقار نسیم وامق،جی ایم اعوان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.