مجلس پاکستان کی نامور کالم نگار پروفیسر یوسف عرفان کے اعزاز میں تقریب
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں مجلس پاکستان کی نے نامور کالم نگار پروفیسر یوسف عرفان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی شخصیات شریک تھیں۔دارالحکومت ریاض میں مجلس پاکستان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے نامور کالم نگار پروفیسر یوسف عرفان کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسکی بدولت پاکستان وجود میں آیا اور آج کے اس دور میں ملک کو مستحکم بنانے اور قوم کو متحد کرنے کے لیے نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے بلکے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسلیں ایک ترقی یافتہ پاکستان میں زندگی گزار سکیں۔ مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے اس کی بہتری کے لیے ہمیں چاہیے کہ سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھیں تاکہ ملک سیاسی اور جمہوری طور پر مضبوط ہو اور ادارے آئین کے مطابق کام کریں جس ہمارا مستقبل بہتر اور تابناک ہوگا۔