جدہ میں محفل مشاعرہ کا انعقاد،پاکستانی نامور شعراء کرام نے خوب داد سمیٹی
جدہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا اور سخن وروں سے خوب داد سمیٹی۔ادبی تنظیم حلقہ فکروفن اور کبابش آرٹس کونسل کی جانب سے منعقدہ محفل مشاعرہ میں موجودہ اور سابق اراکین صوبائی و نشینل اسمبلی سمیت ادب سے لگاو رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اس موقعہ پر پاکستان کے نامور شاعر عباس تابش نے مشاعرے کی صدارت کی جبکہ نظامت کے فرائض آفتاب ترابی نے ادا کیے ۔مشاعرے میں عباس تابش سمیت حمیدہ شاہین، عنبرین حسیب عنبر، آفتاب ترابی، اطہر نفیس عباسی، عمران اعوان فیصل طفیل نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ اس موقعہ پر معروف دانشور اور مقرر محمد اشفاق بدایونی نے کہا کہ سعودی عرب میں ادب کی محافل کے انعقاد سے اردو ادب کو فروغ ملتا ہے اور دیار غیر میں مقیم نئی نسل اس سے بہتر انداز سے متعارف ہوتی ہے حلقہ فکروفن اور کبابش آرٹ کونسل کے اراکین کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی شعروشاعری کی محافل کا انعقاد کرتے رہیں گے۔