افواج پاکستان دفاع وطن کو یقینی بنا رہی ہے، ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم
ریاض(رپورٹ زکاء محسن)سعودی عرب میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سمیت اہم سعودی فوجی افسران سمیت مختلف ممالک کے سفارتی افسران شریک تھے ۔دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم نے غیر ملکی سفارت خانوں کے ملٹری اور سفارتی افسران کا خیر مقدم کیا جبکہ اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سمیت اعلی سعودی فوجی افسران شریک تھے اس موقعہ پر پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم نے اپنے خطاب میں جنگ ستمبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے حملے کا بھرہور جواب دیکر ملک کا دفاع یقینی بنایا اور پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی پروفیشنل فورسیز میں ہوتا ہے جو قیام امن کے لیے دنیا کی امن فوج بھی حصہ ہے پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے اور افواج پاکستان قوم کی امنگوں کے مطابق دفاع وطن کو یقینی بنا رہی ہے