دماغ کے کینسر اور موبائل استعمال کرنے کے تعلق پر نئی حیران کن تحقیق
نیویارک( ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کی نئی تحقییق کے مطابق دماغ کے کینسر کا موبائل فون کے استعمال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
حال ہی میں عالی ادارہ صحت کی جاری ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق وائرلس ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں بے پناہ اضافے کے باوجود دماغ کے کینسر کے کیسز میں اسی تناسب سے اضافہ نہیں ہوا ہے۔ اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ دماغ کے کینسر اور موبائل فون استعمال کرنے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے اس مطالعاتی جائزے میں دنیا بھر میں موبائل فونز کے استعمال اور دماغی کینسر کے کیسز پر نظر ڈالی گئی تھی۔ اس جائزے میں وائرلس فون پر طویل دورانیے کی کالز اور دس سال سے زیادہ عرصے سے مسلسل موبائل فون استعمال کرنے والے افراد شامل تھے۔