ہالی وڈ کی مشہور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سلمی ہائیک کی 58 ویں سالگرہ
نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ، پروڈیوسر اور سماجی کارکن سلمی ہائیک آج 58ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
مشہور اداکارہ سلمیٰ ہائیک دو ستمبر 1966 کو میکسیکو میں پیدا ہوئیں۔ اور آج اپنی 58 ویں سالگرہ منارہی ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
سلمی ہائیک کا شمار ہالی وڈ کی معروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ جو اپنی خوبصورتی، صلاحیتوں اور بااثر شخصیت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔
سلمی ہائیک بالی وڈ کی فلم ”فریدہ“ میں بہترین کردار نگاری پر آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ 1997 میں فلم دو مولس رش کی ریلیز کے بعد ان کا شمار ہالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہونا شروع ہوگیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ”ڈسک ٹل ڈان“ وائلد وانلڈو بسٹ اور فریدہ شامل ہیں۔