vosa.tv
Voice of South Asia!

لاس انجیلس میں کراچی کلب کے زیر اہتمام سالانہ دعوت حلیم کا انعقاد

0

کیلی فورنیا :امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس انجیلس میں کراچی کلب کے زیر اہتمام سالانہ دعوت حلیم کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت کی۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس انجیلس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم "کراچی کلب” کی جانب سے روایتی سالانہ دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سیاسی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کلب کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ کراچی کلب گذشتہ کئی برس سے محرم الحرام میں حلیم کا اہتمام کرتے ہیں جس میں اوررسیز پاکستانی کمیونٹی بھرپور شرکت کرتی ہے۔دعوت حلیم میں کراچی کلب کے عہدیداروں عارف عباس، ثمین فاروقی، کمال ظفر، زوہیب مغل، عدنان نقوی، ندیم صدیقی، طارق الطاف اور دیگر فعال ممبران سمیت معروف کاروباری شخصیات، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینیئرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے امریکن پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.