vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران نے ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر سے متعلق رپورٹ جاری کردی

0

 رپورٹ میں کہا گیا کہ تخریب کاری کے کوئی آثار نہیں ملے،ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گرا

تہران:ایرانی حکام نے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے ہوا۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ شائع کی۔ کہا کہ مسلح افواج کے سپریم بورڈ آف جنرل اسٹاف کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی بنیادی وجہ موسم بہار میں خطے کے پیچیدہ موسمی حالات تھے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرایا کیونکہ گھنی دھند اچانک نمودار ہوئی۔رپورٹ کے مطابق پرزوں اور سسٹم میں تخریب کے آثار نہیں تھے۔واضح رہے کہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت7افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.