vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: کیلیفورنیا غیر صحت بخش غذاؤں پر پابندی لگانے والی پہلی ریاست قرار

0

نیویارک( ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکولوں میں پیش کردہ کھانوں میں شامل غیر صحت بخش غذاؤں پر پابندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کی قانون ساز اسمبلی نے ’کیلیفورنیا اسکول فوڈ سیفٹی ایکٹ‘ نامی ایک بل منظور کیا ہے۔

بِل میں سرکاری اسکولوں میں فراہم کیے جانے والے کھانوں میں شامل کئی کیمیکلز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پابندی کی زد میں آنے والے کیمیکلی تیار کردہ رنگوں میں سُرخ رنگ نمبر 40 سمیت پیلا رنگ نمبر 5 اور 6، نیلا رنگ نمبر 1 اور 2 جبکہ سبز رنگ نمبر 3 بھی شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق کیلیفورنیا ایسی پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے، جس نے مشہور سیریلز، آئس کریم، مشروبات، ٹافیاں، آئس پاپس، جیلیز، پنیر کے ذائقے والے چپس اور دیگر خوراک میں پائے جانے والے اجزاء کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.