vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

0

لندن(ویب ڈیسک) انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے مہمان ٹیم کو 190 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

میدان میں کھیل کے چوتھے دن سری لنکا نے 483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی نامکمل دوسری اننگز 53 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 292 پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کے دمتھ کرونا رتنے 55، دنیش چندی مل 58 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ادھر انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے 62 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس ووکس اور اولی اسٹون نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.