vosa.tv
Voice of South Asia!

شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم کی 20 سال بعد دوبارہ ریلیز کا اعلان

0

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کی سپر ہٹ فلم ویر زارا 13 ستمبر کو دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شاہ رخ خان کی فلموں کا انتظار کسے نہیں ہوتا۔ حال ہی میں پٹھان، جوان اور پھر ڈنکی جیسی سپرہٹ فلمیں دیکھنے کے بعد مداح کنگ خان کی نئی فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

اب خیر نئی تو نہیں البتہ 20 سال قبل ریلیز ہونے والی سپر ہٹ مووی ‘ویر زارا’ کو دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ویر زارا 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

سنہ 2004 میں 97 کروڑ روپے سے ذیادہ کا بزنس کرنے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، امیتابھ بچن، ہیمامالنی اور رانی مکھرجی نے اہم کردار نبھائے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.