vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیلی نژاد امریکی شہری گولڈ برگ کی موت کی تصدیق ہوگئی

0

یروشلم:اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی ہرش گولڈ برگ پولن کے اہل خانہ نے اتوار کے روز بیان جاری کرتے ہوئے گولڈ برگ کی موت کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ پیارا بیٹا اور بھائی دنیا میں نہیں رہا ۔ہرش کی موت نے خاندان کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔خاندان نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ لوگوں کی محبت اور حمایت حاصل رہی یہ ہم کبھی بھول نہیں سکتے ہیں بس گزارش ہے کہ رازداری کا خیال رکھا جائے۔اسرائیلی فوج کو غزہ میں لاشیں ملنے کے چند گھنٹے بعد خاندان نے اعلان کیا ۔اسرائیلی فوج کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ملنے والی دیگر لاشوں کے بارے میں تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔واضح رہے کہ حماس کے جنگجووں نے7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں ایک میوزک فیسٹیول میں متعدد افراد کویرغمال بنایا تھا۔مقتول گولڈ برگ پولن بھی شامل تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.