امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی 10سال پرانے بیان پر معافی
نیویارک(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا انفلوئنسر ایلکس ارل نے حال ہی میں ٹک ٹاک پر 2014 کے بیانات پر مداحوں سے معذرت کرلی۔ جو انہوں نے کمسنی کے باعث سوشل میڈیا پر ڈال دئیے تھے۔
ایلکس ارل نے کہا کہ میں نے اپنے بیانات سے سیاہ فام افراد کا دل دکھایا لیکن اب میرا ماضی کے بیانات سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی میں سیاہ فام لوگوں کے بارے میں غلط باتیں سوچتی، محسوس کرتی یا کہتی ہوں۔ ماضی کے بیانات غلط تھے۔
ایلکس ارل کے معذرت خواہانہ بیان پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تنقید اور تعریف دونوں سے بھرپور تبصرے کیے۔
مشہور ماڈل اور انفلوئنسر ایلکس ارل کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 70 لاکھ جبکہ انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 37 لاکھ سے زائد ہے۔