آزاد جموں وکشمیر کے مذہبی امور کے وزیر محمد احمد رضا قادری کے اعزاز میں تقریب
ریاض:سعودی عرب میں آزاد جموں وکشمیر کے مذہبی امور کے وزیر محمد احمد رضا قادری کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افراد شریک تھے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما حاجی احسان دانش کی جانب سے منعقدہ تقریب میں آزاد کشمیر کے وزیر برائے مذہبی امور محمد احمد رضا قادری کا کہنا تھا موجودہ حکومت آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور حکومت پاکستان بھی کشمیر کی ڈویلپمنٹ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے جس سے ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کی ہے اور ہم آزاد کشمیر کے اوورسیز کے لیے مختلف سہولیات فراہم کر رہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی احسان دانش کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ جہاں آزاد کشمیر کی عوام کو خوشحال بنانے کے اقدامات کیے ہیں وہیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھی عالمی فورمز پر آواز اٹھائی ہے تقریب سردار رزاق،خالد اکرم رانا،زاہد سندھو اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا آخر میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر چوہدری عزیز کی وفات کے حوالے سے فاتحہ خوانی بھی کی گئی