او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کا 50 واں اجلاس
کیمرون:او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کا 50 واں اجلاس، یاؤنڈے،کیمرون میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔اجلاس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال او آئی سی کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے اور اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر اس کی بے مثال فوجی جارحیت کا جوابدہ ٹھہرانے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے جموں و کشمیر تنازعہ کے حوالے سے او آئی سی کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے تنظیم کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا سیکرٹری خارجہ نے امت مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت امن، سلامتی اور ترقی کے اجتماعی چیلنجز پر قابو پانے میں او آئی سی کے کردار پر زور دیا۔