vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی کے بعد نیویارک کی خاتون نے ناکردہ گناہ کی سزا بھگتی

0

بلااشتعال حملے میں خاتون کی ناک اور ہونٹ پھٹ گئے ۔ہر طرف خون ہی خون تھا

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں سینٹرل پارک میں خاتون واک کررہی تھی کہ اچانک بے گھر شخص نے حملہ کردیا اور خاتون کے چہرے پر گھونسے مارنا شروع کردئیے جس سے خاتون بری طرح زخمی ہوگئی ناک سے خون بہنے لگا اور ہونٹ پھٹ گئے جبکہ چہرہ بھی سوج گیا۔خاتون کے اطراف میں خون ہی خون تھا۔واقعہ 102 ویں ا سٹریٹ کے قریب  پیش آیا۔خاتون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ وہ پارک میں واک کررہی تھی یہ شخص کہاں سے کب آیا کچھ معلوم نہیں ہے۔میں نے اس کی طرف دیکھا تک نہیں تھا۔میں تواپنے فون کی طرف دیکھ رہی تھی اس شخص نے حملہ کردیا۔پولیس نے حملے کے الزام میں 29 سالہ مارکونٹن مور کو گرفتار کیا ہے۔جو کہ بے گھر ہے اور کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.