vosa.tv
Voice of South Asia!

 سابقہ بیوی اور اس کے بوائے فرینڈ کو قتل کرنے کے لیے بیٹی کو مشکل میں ڈال دیا

0

لانگ آئی لینڈ میں ایک شخص نے سابقہ بیوی کو دوسرے شخص سے دوستی رکھنے پر قتل کردیا گیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

نیویارک (ویب ڈیسک)ریاست نیویارک کی ناساؤ کاؤنٹی  کے علاقے لانگ آئی لینڈ کے ایک شخص نے زبردستی سینٹ جیمز کے گھر میں گھس کر اپنی سابقہ ​​بیوی اور اس کے بوائے فرینڈ کو گولیاں مار کر قتل کردیا ۔اس سے قبل ملزم نے اپنی بیٹی کو مشکل میں ڈال دیا ،بیٹی کو ساتھ کار میں بیٹھایا اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتا رہا ،بیٹی کو کچھ بتایا نہیں تھا ،لڑکی ڈرائیونگ دیکھ کر ڈر گئی اور واپس گھر جانے کا کہا لیکن ملزم نہیں مانا اور سابقہ بیوی کے گھر کے پاس جاکر گاڑی روک دی اور بیٹی کو کار کے اندر بیٹھنے کی تلقین کی اور خود گھر کے اندر گیا اور ماں کو اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ قتل کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ  ملزم 50 سالہ ڈینیئل کوپولا کو تحویل میں لے لیا ہے۔متاثرین50سالہ کیلی کوپولا اور اس کے بوائے فرینڈ 53، کینتھ پوہلمین جونیئر کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سابقہ بیوی کو طلاق دیدی ہوئی تھی اور بیٹی کو زبردستی گھومانے کے لیے ساتھ لیا تھا ۔لیکن بیٹی کو نہیں معلوم تھا کہ ملزم اس کی ماں کو قتل کردئے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.