vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز میں 9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی پر مکین برہم

0

پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ،ملزم نے جنسی خواہش کے حصول  کے لیے بچی کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بناکر چھوڑ دیا،پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں دادی کے ساتھ گروسری اسٹور پر آئی ہوئی 9سالہ بچی کو اغواء کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گروسری اسٹور کے قریب چھوڑ دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین برہم ہوگئے اور ملزم کی تلاش از خود شروع کردی۔پولیس نے ملزم سے متعلق ابتدائی معلومات ملنے پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں اور تصویر بھی عوام میں شئیر کردی ہے کہ اگر کوئی معلومات ملے تو فورا پولیس کو اطلاع دی جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی دادی کے ساتھ اسٹور پر آئی ۔اس دران دادی چیزیں خریدنے میں مصروف ہوگئی اور ایک شخص بچی کے پاس آیا اور اس اسٹور سے باہر لے گیا ۔پھر گاڑی میں بچی کو نامعلوم مقام لے کر چلا گیا ۔وہاں پر بچی کے ساتھ زیادتی کی اور واپس اسٹور کے پاس چھوڑ دیا جبکہ اس دوران بچی کی دادی لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کراچکی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.