نیوجرسی ساحل پر چلتی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی
نیوجرسی:امریکی ریاست نیوجرسی میں لبرٹی ہاربر کی طرف روانہ ایک کشتی میں آگ بھڑک اٹھی۔تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ کشتی پولس ہک سے پیئر11 لائن پر موجود تھی اور نیوجرسی سے پولس ہک اور لبرٹی ہاربر کی طرف جارہی تھی کہ شام 5 بجے کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔نیو یارک واٹر وے کے ترجمان نے بتایا کہ آگ لگنے کے باعث37 مسافروں کو با حفاظت ریسکیو کرکے دوسری کشتی میں منتقل کیا گیا۔مذکورہ وا قعے میں فوری طور پر کسی کے زخمی ہو نے کی اطلاع نہیں ملی۔ تا ہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔