اوہائیو کی عوام قیدیوں کے تیار کیے ہوئے کھانوں سے لطف اندوز
اوہائیو:اوہائیو کی جیل میں قیدیوں کا ایک انوکھا اقدام دیکھا گیا جب انہوں نے عوام کے لیے کھانے کا اہتمام کیاجس میں پانچ مختلف ڈشز تیار کی گئیں۔ تقریباً 60 لوگوں نے گرافٹن کریکشنل انسٹی ٹیوشن کے باغ میں اس خصوصی کھانے کا لطف اٹھایا۔یہ منفرد موقع ای ڈی ڈبلیو آئی این ایس لیڈرشپ اینڈ ریسٹورنٹ انسٹی ٹیوٹ کی بدولت ممکن ہوا جو قیدیوں کو چھ ماہ کے کھانے پکانے کے کورسز فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد قیدیوں کو نہ صرف کھانا پکانے کی مہارت دینا ہے بلکہ انہیں معاشرتی زندگی کے لیے تیار کرنا بھی ہے۔ گرافٹن جیل کے وارڈن نے کہا کہ یہ پروگرام قیدیوں کو دوبارہ معاشرتی زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرتا ہےاور جیل میں قید مختلف عمر کے افراد کو اس وقت میں قیمتی ہنر سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ رہا ہونے کے بعد اچھے شہری بن سکیں۔