ناساؤ کاؤنٹی میں فیس ماسک پر پابندی کی خلاف ورزی کا پہلا کیس رجسٹرڈ
نیویارک:ریاست نیویارک کی ناساؤ کاؤنٹی میں فیس ماسک پر پابندی کی خلاف ورزی کا پہلا کیس سامنے آگیا، پولیس نے فیس ماسک پر پابندی کی خلاف ورزی کر نے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔نیو یارک کے علاقے ناساؤ کاؤنٹی میں پولیس نے فیس ماسک پر پابندی کی خلاف ورزی پر ایک اٹھارہ سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔فیس ماسک کے شبے میں افسران نے مشتبہ شخص کی تلا شی لی اور 14 انچ کا چاقو برآمد کیا۔ملزم پر مجرمانہ ہتھیار رکھنے اور مقامی ماسک ٹرانسپیرنسی ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔وا ضح رہے ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے 15 اگست کو متنازعہ بل پر دستخط کیے جس میں واضح کیا گیا عوامی مقامات پر ماسک لگا نے پر پابندی عائد ہوگی جس کا اطلاق غیرمذہبی اور غیر صحت مند افراد لاگو نہیں ہوگا۔ریاستہائے متحدہ میں اپنی نوعیت کی پہلی پابندی کا مقصد عوامی تحفظ کو بڑھانا ہے۔تاہم حامیوں کا کہنا تھا کہ اس متنازعہ بل کے تحت پرتشدد مظاہرین کو اپنی شناخت چھپانے میں مدد ملےگی۔