دنیا کے معمر ترین شخص نے 112 ویں سالگرہ منائی،اہلخانہ خوش
جان الفریڈ ٹنیس ووڈ اسی سال پیدا ہوئے جب ٹائی ٹینک ڈوبا اور جب نیو میکسیکو اور ایریزونا امریکی ریاستیں بنیں
گنیز ورلڈ ریکارڈزکے مطابق ٹنیس ووڈ مغربی انگلش کے ساحلی شہر ساؤتھ پورٹ میں اپنے کیئر ہوم میں دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ خوش ہیں۔انہیں دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ٹنیس 112سال کے ہوگئے ہیں۔انہوں نے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ 112ویں سالگرہ جوش وخروش سے منائی۔انہوں نے امریکا کے معروف نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 112 سال کی عمر میں کچھ مختلف محسوس نہیں ہوتا ،آج بھی اپنے آپ کو جوان سمجھتا ہوں یہی وجہ ہے کہ یہاں تک پہنچ چکا ہوں۔ ٹینس نے صحت سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ صحت مند رہنے کے لیے ان کا بنیادی مشورہ اعتدال پسندی کی مشق کرنا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ وہ ریڈیو سننا پسند ہے اور اب بھی کئی روزمرہ کے کام انجام دیتا ہوں جیسے کہ بستر سے اٹھنا اور اپنے مالی معاملات کو سنبھالنا شامل ہے مجھے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک نوجوان کے طور پر کافی متحرک تھا۔ میں نے بہت زیادہ چہل قدمی کی تھی لہذا زندگی میں چہل قدمی ضرور ہونی چائیے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطاب ٹینس دوسری جنگ عظیم میں بچ جانے والے مرد بھی ہیں ۔ٹنیس ووڈ جاپان کی 116 سالہ ٹومیکو اتوکا سے عمر رسیدہ خاتون اور زندہ ترین شخص سے چار سال چھوٹے ہیں۔ اب تک کی سب سے عمر رسیدہ شخص جین کالمنٹ کا تعلق فرانس سے ہے جو 1875 سے 1997 کے درمیان تک 122 سال زندہ رہے۔