vosa.tv
Voice of South Asia!

بزرگ خاتون پر حملے میں ملوث2نوعمر لڑکے گرفتار

0

سوسائٹی نے مطالبہ کیا کہ نوعمر لڑکوں کے ساتھ کوئی رعائت نہ برتی جائے ان پر بالغ افراد کی طرح جرمانہ عائد کیا جائے

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کی اسٹیٹن آئی لینڈ میں2نوعمر لڑکوں نے62سالہ خاتون پرحملہ کرکے مارپیٹ کی جس سے خاتون زخمی ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  نوعمروں کو گرفتار کرلیا ۔دونوں کی عمریں13 اور 14 سال کے درمیان ہیں۔اسٹیٹن آئی لینڈ بورو کے صدر ویٹو فوسیلا نے کہا کہ میں نے پوری ویڈیو دیکھی ہے مجھے یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ کیسے نوعمر لڑکے بزرگ خاتون پر حملہ کررہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 62 سالہ خاتون چہل قدمی کررہی تھی کہ دونوں لڑکوں نے تعاقب کیا پھر حملہ کرکے مارپیٹ کی۔انہیں ہسپتال میں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے ۔مارپیٹ سے خاتون کو کافی چوٹیں آئی ہیں۔واقعہ اسٹیٹن آئی لینڈ کے سنی سائیڈ میں ہاورڈ ایونیو اور کلوو روڈ کے چوراہے پر ہوا۔واقعہ کے بعد سوسائٹی کے رہائشیوں نے غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ دونوں لڑکوں پر بالغ افراد کی طرح جرمانے عائد کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.