vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں جھگڑا ایک نوجوان کی جان جانے پر ختم ہوا

0

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں مردوں کے دو گرپوں مں جھگڑا شروع ہوگیا اور بات مارپیٹ تک چلی گئی ۔18سالہ نوجوان کے ساتھ ایک لڑکا اور تھا یہ لوگ 20سالہ نوجوان سے لڑرہے تھے ۔لڑائی کے دوران20سالہ نوجوان ہاتھ چھڑوا کر  سب وے کی پیٹریوں کی طرف بھاگا ۔اس دوران دونوں لڑکے بھی اس کی طرف بھاگے کہ اچانک جمیکا سے آنے والی ایف ٹرین آگئی اور20سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آگئے۔واقعہ کے بعد دونوں لڑکے جائے وقوع سے ھاگے نہیں بلکہ ٹرین کی زد میں آنے والے نوجوان کی نعش کو ایک طرف کیا ۔واقعہ منگل کے روز  کوئنز سب وے کے پاس پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال دونوں نوجوانوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی  اور جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔پولیس نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.