vosa.tv
Voice of South Asia!

ماں کی وصیت سے ڈپریشن کا شکار بیٹے نے4جانیں لے لی

0

مرحومہ کے بیٹے نےوالدہ کی وصیت اور گھر کی ممکنہ فروخت سے پریشان ہوکر بہن بھائیوں اور بھانجی کو قتل کیا  پھرخود کو گولی مارکر خودکشی کرلی،تفتیش کاروں نے کیس حل کرلیا۔

نیویارک(ویب ڈیسک)ریاست نیویارک کی ناساؤ کاؤنٹی میں واقع لانگ آئی لینڈ میں مرحوم والدہ کی وصیت5افراد کی جانیں جانے کا سبب بن گئی ۔مرحومہ کے بیٹا والدہ کی وصیت اور گھر کی فروخت سے خوش نہیں تھا اور جب سے وصیت سامنے آئی تھی وہ پریشان تھا۔حکام نے بتایا کہ بیٹے نے گھر کی ممکنہ فروخت سے پریشان ہوکر خاندان کے4افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا پھر خود کو گولی مارلی اور موقع پر دم توڑ دیا۔حکام کا کہنا ہے یہ کیس قتل اور خودکشی کا ہے۔لانگ آئی لینڈ میں 95 سالہ تھریسا ڈیلوسیا کا انتقال ہوا تھا اور گزشتہ جمعے کو آخری رسومات ادا کی گئیں تھیں اور اتوار کے روز واقعہ رونما ہوگیا۔59سالہ جوزف ڈیلوسیا جونیئر کے پاس گھر کے علاوہ رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی اس نے سوچا کے گھر فروخت ہوگیا تو وہ کہاں جائے گا۔جوزف نے پہلے بہن بھائیوں اور ایک بھانجی کو قتل کیا جن میں 69 سالہ جان کیرنز، 64 سالہ فرینک ڈیلوسیا، 64 سالہ ٹینا ہیمنڈ اور اس کی بیٹی30سالہ وکٹوریہ شامل ہیں۔سب کو گھر کے عقبی حصے میں گولی ماری گئی تھی۔جس کے بعد خود کو گولی مار لی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.