vosa.tv
Voice of South Asia!

اٹارنی نے میئر ایرک ایڈمز کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ فرضی قرار دیا

0

نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز کو جنسی زیادتی کے مقدمے کا سامنا ہے۔

نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے وکیل نے کہا ہے کہ ایرک ایڈمز کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ فرضی ہے اور اس کا تصفیہ نہیں کیا جائے گا۔ایڈمز کے وکیل نے مدعی کے خلاف  ہتک عزت کا مقدمہ داخل کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ ایڈمز 1990 کے دور میں نیویارک پولیس کے لیے کام کیا کرتا تھے تو ٹرانزٹ بیورو میں لورنا بیچ  ملازمہ نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جبکہ  ایڈمز نے اس الزام کی تردید کی اور بیچ کو جاننے سے انکار کیا ہے۔عدالتی سماعت کے دوران جج رچرڈ لاطینی نے تجویز پیش کی کہ کیس طے ہو سکتا ہے، دفاعی وکیل الیکس سپیرو نے  جواب دیا کہ وہ فرضی مقدمے کو طے نہیں ۔مدعی  بیچ کے وکیل میگن گوڈارڈ نے دفاعی وکیل اسپیرو کے تبصرے کو جنگلی گیس کی روشنی قرار دیا کہ ان کی موکلہ کو ہراساں کیا گیا تھا اور وہ عدالت میں ثابت کریں گئے۔مئیر کے وکیل نے مدعی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان افراد کی شناخت ظاہر کرنے میں ناکام رہی ہے۔جنہوں نے ان کو ہراساں کیا تھا اور تاخیر اور ابہام کے نمونے کی نمائش جاری رکھی  ہوئی ہے۔مدعی کے وکیل کا کہنا تھا  کہ بظاہر حالات اس کیس کو میرٹ پر کسی حل کی طرف جانے سے بچنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں  اورہم کچھ چھپانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں اور میری موکلہ کو اب صیح تاریخ یاد نہیں ہے کہ کب ہراساں کیا گیا تھا ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت ستمبر کے لیے ملتوی کردی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.