vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز میں  بحالی مرکز میں گنجائش سے زائد جانور داخل

0

مرکز میں2سو فیصد سے زائد جانور داخل،صفائی ستھرائی نہ ہونے کے برابر ہے

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقےکوئنز میں جانوروں کی دیکھ بھال کے نئے مرکز کو کھلے ہوئے ابھی صرف تین ہفتے ہی ہوئے ہیں لیکن مرکز کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے ہیں۔حکام نے بروکلین میں جانوروں کی دیکھ بھال کے مرکز کو بند کرنے کے بعد کوئنز میں مرکز کھولا تھا جہاں پر جانوروں کی تعداد حد سے تجاوز کرگئی ہے۔مرکز اپنی موجودہ  صلاحیت سے بڑھ کر2سو فیصد زیادہ کام کررہا ہے۔مرکز کے اندر صفائی ستھرائی نہ ہونے کے برابر ہے اور حد سے زیادہ جانوروں کی بو آرہی ہے۔جانوروں کی دیکھ بھال صیح نہیں ہے ۔اس حوالے سے اے سی سی نے بیان میں کہا کہ اگر کسی پالتو جانور کا کینیل گندا ہے تو ہم اسے جلد از جلد صاف کر دیتے ہیں۔ کسی بھی پالتو جانور کو جان بوجھ کر گندگی میں نہیں چھوڑا جاتا اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کرتے ہیں کہ تمام پالتو جانوروں کی دیکھ بھال،صحت مند اور گود لینے کے لیے تیار ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.